Brailvi Books

بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے نذرانے
39 - 44
طرح ظاہِر ہو گیا کہ صاف لفظوں میں طے نہ بھی ہو تب بھی جہاں Understood ہو کہ چَل کر مَـحْفِل میں قرآنِ پاک،آیَتِ کریمہ، دُرُود شریف یا نعت شریف  پڑھتے ہیں،  کچھ نہ کچھ ملے گا رَقَم نہ سہی’’ سوٹ پیس‘‘وغیرہ کا تحفہ ہی مل جائے گا اور مَـحْفِل کروانے والی بھی جانتی ہے کہ پڑھنے والی  کو کچھ نہ کچھ دینا ہی ہے۔ بس ناجائز و حَرام ہونے کیلئے اتنا کافی ہے کہ یہ’’اُجرت ‘‘ ہی ہے اور فَریقَین(یعنی دینے اور لینے والے ) دونوں گنہگار۔
1
’’تصوُّرِ مدینہ کیجئے‘‘کے 14 حُروف کی نسبت سے  نعت پڑھنے  کی  چودہ نیّتیں

(1)اللہ ورسول عَزَّ  وَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رَضا کیلئے (2)حتَّی الْوَسْع باوُضُو (3)قِبلہ رُو (4)آنکھیں بند کئے (5)سر جھکائے (6) گنبدِ خضرا(7)بلکہ مکین گنبدِ خضرا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا تصوُّرباندھ کر نعت شریف پڑھوں (8)سنوں گی(9)مَوْقَع کی مُنَاسَبَت سے وَسائلِ بخشش صَفْحَہ 11پر مَوجُود نعت خوان کیلئے دیا گیا اِعلان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کروں گی (10) کسی کی آواز بھلی نہ لگی تو اس کو حقیر جاننے سے بچوں گی (11)مذاقاً کسی کم سُریلی آواز والی کی نقْل نہیں اُتاروں گی  (12) نعت خوان اسلامی بہنیں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… نعت خواں اور نذرانہ،ص ۵تا۶ بتصرف