Brailvi Books

بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے نذرانے
36 - 44
نعت شریف شروع کرنے سے قَبْل یا دَورانِ نعت جب کوئی نذرانہ لے کر آنا شروع ہو اُس وَقْت مُناسِب خَیال فرمائیں تو اس طرح اِعلان فرما دیجئے:
پیاری پیاری اِسلامی بہنو! دعوتِ اِسلامی کی نعت خواں اِسلامی بہنوں  کیلئے  مَدَنی مرکز  کی طرف سے ہِدایَت ہے کہ وہ  کسی قِسْم کا نذرانہ،لِفافہ یا تُحْفہ خواہ وہ پہلے یا آخِر میں یا دَورانِ نعت مِلے قَبول نہ کرے۔ ہم اللہ تعالٰی کی عاجِزو ناتُواں بندیاں ہیں۔برائے کَرَم!نذرانہ دیکرنعت خواں اِسلامی بہن کو اِمْتِحَان میں مَت ڈالئے، رَقَم آتی دیکھ کر اپنے دِل کوقابو میں رکھنا  مُشکِل ہوتا ہے۔ نعت خواں اِسلامی بہن کو اِخلاص کے ساتھ صِرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رَضا کی طَلَب میں نعت شریف پڑھنے دیں، لہٰذا  نوٹوں کی برسات میں نہیں بلکہ  بارِشِ اَنوار و تجلّیات میں نہاتے ہوئے نعت شریف پڑھنے دیں اور آپ بھی اَدَب کے ساتھ بیٹھ کر نعت پاک سنیں۔1
مجھ کودنیا  کی   دولت نہ زر چاہئے
شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے2
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ………یہ مضمون دعوتِ اِسْلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مَطْبُوعَہ  رِسالہ نعت خواں اور نذانہ  میں صفحہ 3 پر اسلامی بھائیوں کے لیے مذکور ہے، جسے صِرف مُؤنَّث صیغوں کی تبدیلی سے یہاں نقْل کیا گیا ہے۔
2 ………وسائل بخشش، ص۲۸۹