مَردوں کے کانوں میں جب اُس نِسوانی آواز نے رَس گھولا تو ان میں سے ایک بے حَیا بولا :آہا!کتنی پیاری آواز ہے!! جب آواز اتنی پُرکشِش ہے تو خود کیسی ہو گی!!! وَ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةََ اِلاَّ بِالله1
اسلامی بہنیں مائیک استِعمال نہ کریں
ياد رہے! دعوتِ اِسْلَامی کی طرف سے ہونے والے سنّتوں بھرے اجتِماعات اور اِجتِماعِ ذِکْر و نعت میں اسلامی بہنوں کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استِعمال پر پابندی ہے۔ لہٰذا اسلامی بہنیں ذِہن بنا لیں کہ کچھ بھی ہو جائے نہ لاؤڈا سپیکر میں بیان کرنا ہے اور نہ ہی اس میں نعت شریف پڑھنی ہے ۔ یاد رکھئے! غیر مَردوں تک آواز پہنچتی ہو اس کے باوُجُود بے باکی کے ساتھ بیان فرمانے اور نعتیں سنانے والی گنہگار اور ثواب کے بجائے عذابِ نار کی حَق دار ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضر ت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خِدْمَت میں عَرْض کی گئی :چند عورَتیں ایک ساتھ مل کر گھر میں مِیلاد شریف پڑھتی ہیں اور آواز باہَر تک سُنائی دیتی ہے، یونہی مُحرَّم کے مہینے میں کِتابِ شَہادَت وغیرہ بھی ایک ساتھ آواز ملا کر ( یعنی کورَس میں)پڑھتی ہیں، یہ جائز ہے یا نہیں؟ میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے جواباً اِرشَاد فرمایا : ناجائز ہے کہ عورت کی آواز بھی عورت (یعنی چُھپانے کی چیز) ہے اور عورت کی خوش اِلْحَانی کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۵۴