Brailvi Books

بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے نذرانے
25 - 44
یعنی سواریاں مُتَوَحِّش (وَحْشَت انگیز) ہوئی جارہی ہیں کہ جن پر  حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سوار ہوتے   تو اِن کی شان بڑھ جاتی۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وِصَالِ باکمال پر آنکھیں ہیں کہ روتی ہی جا رہی ہیں اور آنسو لگاتار جاری ہیں۔اے رَسولِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کی  اَزواجِ مُطَہِّرات کی حَالَت یہ ہوگئی ہے کہ انہیں فَرْطِ رنج و غَم سے اِفاقہ ہوتا ہی نہیں، بلکہ رنج ہے کہ بڑھتا ہی جاتا ہے ۔وہ فَرْطِ غَم سے اس طرح دبلی پتلی ہو گئی ہیں جیسے کوئی بیکار اور بے رنگ دھاگا ہو۔ بَظاہِر وہ اپنے دُکھ پر قابو پانے کی کوشِش کر رہی ہیں مگر ان کا یہ حُزْن و مَلال (غَم) جَلْدی جانے والا نہیں بلکہ وہ تو ان کے سینے میں قید ہے۔وہ اپنی ہتھیلیوں میں چہرے چھپائے ہوئے ہیں،ایسی حَالَت میں ایسا ہی ہوتا ہے۔حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صَاحِبِ فَضْل و سردار اور برگزیدہ تھے، اُن کا دِین حَق پر مُجْتَمِع تھا۔اب میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد زندہ کیسے رہوں گی، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو اس جَہانِ فانی سے کوچ فرما گئے ہیں۔ 
اسلامی بہنوں کا نعت  پڑھنا کیسا؟
پیاری پیاری اسلامی بہنو! نعت خوانی اعلیٰ دَرَجہ کی چیز ہے۔ اچّھی اچّھی نیّتیں کر کے نعت شریف پڑھنا اور سننا باعِثِ ثوابِ آخِرَت اور مُوجِبِ خَیرو بَرَ کت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی  ماحول کی بَرَکت  سے اسلامی بہنوں کے دِلوں میں عِشْقِ