کرے تو اس کے لئے جَنَّت واجِب ہو جاتی ہے۔ (1)
(8 )٭میں صُبْح کی نَماز ادا کروں پھر طُلُوعِ آفتاب تک وُہیں بیٹھ کر ذِکْرُ اللہ کروں ، یہ مجھے ہر اس چیز سے زیادہ پسند ہے جس پر سُورَج طُلُوع اور غُرُوْب ہوتا ہے۔ (2)
محبت میں اپنی گما یاالٰہی نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی
میں بے کار باتوں سے بچ کے ہمیشہ کروں تیری حمد و ثنا یاالٰہی(3)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُنّت کو زندہ کرنے کی کوشش
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!اَفْسَوس!صد اَفْسَوس!ایک تعداد ہے جو حُبِّ دُنیا کی مستی میں سرشار ، فِکْرِ آخِرَت سے غافِل اور ہر وَقْت مال و دولت بڑھانے کے سُہانے خواب دیکھنے میں مَصْرُوف ہے۔بارگاہِ خُداوندی سے عِشْقِ رسول کی لازوال دولت مانگنے کے بجائے نفس و شیطان کے ہاتھوں میں کھلونا بنے بیٹھے ہیں۔جدھر دیکھئے! بس نفسا نفسی کا ہی عالَم ہے ، چُنَانْچِہ اس پُرْفِتَن دَور میں پندرھویں صدی کی عظیم عِلْمی و رُوحانی شَخْصِیَّت ، شَیخِ طَرِیْقَت ، اَمِیرِ اَھْلِسُنّت ، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زیرِ سرپرستی تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی ان سنتوں کو جن پر فی زمانہ عَمَل چھوڑ دیا گیا ہے ، زندہ
________________________________
1 - مسند ابی يعلٰی ، ۵۵-مسند معاذ ابن انس ، ۲ / ۲۳ ، حدیث : ۱۴۸۸
2 - مصنف عبد الرزاق ، کتاب الصلاة ، باب الرجل یصلی الصبح … الخ ، ۱ / ۳۹۲ ، حدیث : ۲۰۳۱
3 - وسائِلِ بخشش(مرمّم) ، ص۱۰۵ ملتقطاً