Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
44 - 46
 ناظمین / قاری صاحبان / طلبہ کرام میں سے کسی سے بھی ترکیب ہو سکتی ہے ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان پڑھانے والے قاری صاحبان اور طلبۂ کِرام ودیگر اسلامی بھائی(جواہل ہوں)ان کی بھی ترکیب کی جا سکتی ہے۔
سوال 4  : کیاشجرےکے بیچ میں شعر نمبر 14(دے محمد کے لئے روزی کر احمد کے لئے٭ خَوانِ فَضْلُ اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے) اور شعر نمبر16(حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لئے٭ کرشہیدِ عِشْق حمزہ پیشوا کے واسطے)میں آنے والے لفظ محمد اور آلِ محمد پر انگوٹھے چُوم سکتے ہیں؟یا دُرُود شریف پڑھ سکتے ہیں؟
جواب  : شجرے کے بیچ میں آنے والے لفظِ”محمد“سے مُراد سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نام مُبارَک نہیں ہے ، اس لئے یہ انگوٹھے چُومنے اوردُرود شریف پڑھنے کا مَوْقَع نہیں ہے۔
سوال 5  : کیا موبائل / آئی پیڈ / آئی فون وغیرہ سے دیکھ کر مَدَنی حَلْقَہ لگایا جاسکتاہے؟
جواب  : بہتر یہ ہے کہ کتاب سے دیکھ کر ہی مدنی حلقہ لگایا جائے۔
سوال 6  : مَدَنی حَلْقَہ لگانے کے لئے کیا مدنی عالِم (1)ہونا ضروری ہے؟
جواب  : مَدَنی عالِم ہونا ضروری نہیں ، ہاں!اتنی صَلَاحِیَّت ہونا ضَروری ہے کہ کتاب سے دیکھ کر دُرُسْت پڑھ سکتے ہوں۔



________________________________
1 -     دَعْوَتِ اِسْلَامی کے جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه سے دَرْسِ نظامی مُکَمَّل کر کے سندِ فراغت حاصِل کرنے والے کو ”مدنی“کہا جاتاہے۔