مَثَلًا ہرماہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے کہ کل کتنے ذیلی حلقے ہیں ، کتنے ذیلی حلقوں میں بعدِ فَجْر مدنی حلقوں کی ترکیب ہوچکی ہے ، کتنوں میں باقی ہے وغیرہ۔اس طرح مسلسل جائزہ لیتے رہنے سے اس مدنی کام میں ترقی ومضبوطی آتی جائے گی۔جہاں پہلے سے مدنی حلقے کی ترکیب ہورہی ہے ، اس کو بھی جاری رکھنا ہےاورنئے ذیلی حلقوں میں مدنی حلقہ شروع بھی کروانا ہے۔
سوال 4 : مدنی حلقہ ایک ہی اسلامی بھائی لگائے یا ذِمَّہ داریاں تقسیم بھی کی جاسکتی ہیں؟
جواب : ایک اِسْلَامی بھائی بھی یہ تینوں کام کر سکتا ہے اور3 اسلامی بھائیوں میں مُـخْتَلِف ذِمَّہ داریاں تقسیم بھی کی جا سکتی ہیں مَثَلًا ایک اسلامی بھائی3 آیات کی تِلاوَت ، ترجمہ و تفسیر کی ترکیب کرے ، ایک مدنی درس ، ایک شجرہ شریف پڑھنے اور دُعا کی ترکیب کرے۔
سوال 5 : بَعْدِ فَجْر مدنی حلقے کو کیا فَقَط مدنی حلقہ کہا جاسکتا ہے؟
جواب : نہیں ، کیونکہ مدنی حلقے تو بہت سارے ہیں جبکہ فَجْر کی نَماز کے بعد ہونے والا مَدَنی حلقہ 12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ہے ، جس کے لئے ایک مَخْصُوص اِصْطِلَاح بعدِ فَجْر مَدَنی حَلْقَہ ہی اِسْتِعمال کی جاتی ہے۔
سوال 6 : کیا3 آیات سے کم بھی پڑھ سکتے ہیں؟
جواب : ایک ایسی آیت جس کی تفسیر اتنی ہے کہ وہ 3 آیات کے برابر ہے تو ایک آیت بھی پڑھنے سے مدنی انعام پر عَمَل مان لیا جائے گا۔