لِہٰذا اگر کوئی اِسْلَامی بھائی نَماز اِشْرَاق کی جَمَاعَت میں شریک نہ ہو تو کیا وہ چاشت کی نماز جَمَاعَت کے ساتھ ادا کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب : کر سکتا ہے۔
تنظیمی احتیاطیں
سوال 1 : کیافیضانِ سنّت کے علاوہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کسی اور کتاب یا رسالے کے 4 صفحات پڑھ کر سنائے جاسکتے ہیں؟
جواب : بعدِ فجر ِمَدَنی حَلْقے میں فیضانِ سنّت کے 4صفحات ہی پڑھے جائیں۔
سوال 2 : وَقْت کی کمی کے باعِث کیا 4 صفحات سے کم بھی پڑھے جاسکتے ہیں؟
جواب : فیضانِ سنّت جِلْد اوّل سے 4 صفحات مُکَمَّل پڑھے جائیں جبکہ جِلْددُوُّم کے اَبواب یعنی نیکی کی دعوت اور غیبت کی تباہ کاریاں کے صفحات میں کمی کی جاسکتی ہے کیونکہ جِلْد دُوم کے صفحات سائز میں بہ نِسْبَت جِلْد اوّل کے بڑے ہیں۔
سوال 3 : بعدِ فَجْر مدنی حلقوں کی تعداد بڑھانے کے لئے کیا اقدامات کیے جائیں؟
جواب : بِالْخُصُوص”مدنی“اِسْلَامی بھائیوں اور بالعموم ہر سَطْح کے ذِمَّہ داران کو بَعْدِ فَجْر مدنی حلقے میں شِرْکَت کرنے یا مدنی حلقہ لگانے کی ترکیب کرنی چاہیئے۔جتنی بڑی سَطْح کا تنظیمی ذِمَّہ داربعدِ فَجْر مدنی حلقہ لگائے گا ، اُسی قَدْر مدنی حلقوں کی تعداد بڑھنے کےساتھ ساتھ شرکا کی تعداد میں بھی اِضافہ ہوگا۔تمام ذیلی حلقوں کا ہَدَف بنا کراِس مدنی کام کو آگے سے آگے بڑھانے کی کوشش جاری رکھی جائے ،