ہوئے کو کہہ سکتا ہے کہ سرک جاؤ ، نَماز پڑھنے کی جگہ دے دو۔ اگرچہ وہ شخص ذِکْر و دَرْس یا تِلاوَتِ قرآن میں مَشْغُول ہو یا مُعْتَکِف ہو۔(1)
سوال 5 : مدنی حلقے کے لئےمَسْجِد کی اَشیا مَثَلًا بجلی اور چٹائیاں وغیرہ اِسْتِعمال کرنا کیسا؟
جواب : مدنی حلقہ اگرچہ دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی کام ہے ، مگر حقیقت میں اس کا بُنْیَادِی مَقْصَدقرآن فہمی ، عِلْمِ دین کی اِشاعت اور ذِکر اذکار کے عِلاوہ نَمازِ اِشْرَاق و چاشت کی ادائیگی تک کے وَقْت کو کارآمد بنانا اور فُضُول گوئی سے بچنا و بچانا ہے اور یہ سب کام عِبَادَت ہی ہیں۔ لِہٰذا اس دوران ضرورتاً بجلی و چٹائیاں وغیرہ اِسْتِعمال کرنے میں کوئی حَرَج نہیں ، البتہ! شرکائے مدنی حلقہ اس بات کا ضَرور خَیال رکھیں کہ بِلا وجہ فالتو لائٹیں اور پنکھے وغیرہ نہ چلائیں۔
سوال 6 : مَدَنی حَلْقےکےبعداگر کوئی شَرْعِی مسئلہ پوچھےتو کیاکیاجائے؟
جواب : اگر100فیصد دُرست مسئلہ مَعْلُوم ہوتوبتانے میں حَرَج نہیں وگرنہ دارُ الافتا اَھْلِسُنّت میں رَابِطَہ کرنے کا مَشْوَرَہ دیا جائے۔
سوال 7 : وَقْت مُقَرَّر کر کے شجرہ شریف پڑھنا کیسا؟
جواب : یہ صُوفیا کا طریقہ ہے کہ وہ ایک وَقْت مُقَرَّر کر کے حلقہ بنا کر ذِکْر اَذکار کرتے ، شجرہ پڑھتے تھے۔
سوال 8 : بعدِ فَجْر مدنی حلقے کا اِخْتِتام چونکہ نَمازِ اِشْرَاق و چاشت کی ادائیگی پر ہوتا ہے ،
________________________________
1 - فتاوی ھندیه ، کتاب الکراھیة ، الباب الخامس فی آداب المسجد والقبلة...الخ ، ۵ / ۳۹۷