صُحْبَت اور ان کا قُرْب نیک ہی نہیں بناتا ، بلکہ ظاہِر و باطِن کی اِصْلَاح کا باعِث بھی بنتا ہے ، دل گناہوں سے بیزار اور نیکیوں کی طرف مائل رہتا ہے۔ صُوفیائے کِرام (رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام) فرماتے ہیں کہ نیک صُحْبَت ساری عِبادات سے اَفْضَل ہے ، دیکھو صحابۂ کرام (عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) سارے جہاں کے اَوْلِیا(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم)سے اَفْضَل ہیں کیوں؟ اس لئے کہ وہ صُحْبَت یافتہ جنابِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ہیں۔(1)
مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
٭ تمام ذِمّہ دارانِ دَعْوَتِ اِسْلَامی کو تاکید ہے کہ بعدِ فجر مدنی حلقہ لگایا کریں۔(2)
٭ بَعْدِ فَجْر مَدَنی حلقہ ، مَسْجِد دَرْس اور صدائے مدینہ میں آپ کے عَلاقے کے لوگوں کا تَحَفُّظ ہے۔(3)
نشے باز کی اصلاح کا راز
مرکزالاولیا (لاہور ، پاکستان) کے علاقے چاہ مِیراں کے مقیم ایک اسلامی بھائی اپنی زِنْدَگی میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہونے کے اَحْوَال کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ صُحْبَتِ بد کی وجہ سے میرے اَطوار و کردار میں اس قَدْر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ نہ مجھے چھوٹوں پر شَفْقَت کا
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح ، باب الله کا ذکر اور اس سے قرب حاصل کرنا ، پہلی فصل ، ٣ / ٣١٢
2 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۷ محرم الحرام تا ۲ صفر المظفر ۱۴۳۲ھ ، 3تا7جنوری2011
3 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، یکم تا۷صفر المظفر ، 29جنوری تا4فروری2009