8- فہمِ قرآن
قرآن فہمی بَہُت بڑی عِبَادَت و سَعَادَت ہے۔ بلکہ قرآن کا مسلمانوں پر یہ حَق ہے کہ وہ اسے سمجھیں اور اس میں غور و فِکْر کریں مگر اَفْسَوس! فی زمانہ مسلمانوں کی ایک تعداد اسے سمجھنے اور اس میں غور و فِکْر سے غافِل ہے۔چنانچہ بَعْدِ فَجْر مَدَنی حلقے میں شِرْکَت کی بَرَکَت سے جہاں قرآنِ کریم کی روشن آیات کی تِلاوَت سننے کی سَعَادَت و فضیلت حاصِل ہوتی ہے ، وَہیں ترجمہ و تفسیر سُن کر قرآنِ کریم کا فہم(یعنی سمجھ بوجھ)بھی حاصِل ہوتی ہے۔
9- مسجد میں بیٹھنے کا شرف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!بَعْدِ فَجْر مَدَنی حلقے کے شرکا کو اللہ پاک کے گھر میں بیٹھنے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے کہ جتنی دیر یہاں بیٹھیں گے گناہوں وغیرہ سے بچے رہیں گے۔ جیسا کہ مَنْقُول ہے کہ ایک بزرگ کو کسی نے دیکھا کہ وہ مَسْجِد میں بیٹھے اپنے نَفْس کو یوں سمجھا رہے تھے : بیٹھ جا! کہاں اور کیوں جانا چاہتا ہے؟ کیا مَسْجِد سے بھی بہتر کوئی جگہ ہے جہاں جانا چاہتا ہے؟ذرا دیکھ!یہاں رحمتوں کی کیسی برسات ہے؟ جبکہ تُو چاہتا ہے کہ باہر جاکر کبھی کسی کے گھر کو دیکھے ، کبھی کسی کے گھر کو۔(1)
10- اچھی صُحبت کی برکتیں
بَعْدِ فَجْر مَدَنی حلقے میں شِرْکَت کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اَچّھے اور نیک لوگوں کی صُحْبَت نصیب ہوتی ہے جس کے بَہُت فضائل و برکات ہیں ، نیک لوگوں کی
________________________________
1 - ذم الھوٰی ، الباب الثالث ، ص۴۳