5- مدنی کاموں کی ترقی
بعدِ فجرمَدَنی حلقے کے شرکا میں سے بعض اِسْلَامی بھائیوں کو12 مدنی کاموں میں سے ہر ہر مَدَنی کام کے لئے الگ الگ ذِمَّہ دار بنایا جا سکتا ہے ، بلکہ یوں مزید مُبَلِّغ و مُعَلِّم بنانا بھی آسان ہے۔
6- رابطے کا ذریعہ
نگرانِ ذیلی مُشَاوَرَت بعدِ فَجْر مختصراً مدنی مشورہ کرکے روزانہ کے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں اوراجتماعی فِکْرِ مدینہ کی بھی ترکیب ہو سکتی ہے۔
7- نمازِ اشراق و چاشت
نَمازِ اِشْرَاق و چاشت پر پابندی نصیب ہوتی ہے کہ نَمازِ اِشْرَاق کی فضیلت میں مَرْوِی ہے کہ اللہ پاک کے مَـحْبُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشَاد فرمایا : جس نے فَجْر کی نَماز ادا کی پھر طُلُوعِ آفتاب تک اللہ پاک کا ذِکْر کرتا رہا پھر دو۲ یا چار۴ رکعتیں اَدا کیں ، اس کے بَدَن کو جہنّم کی آگ نہ چُھو سکے گی۔(1)اسی طرح نَمازِ چاشت کی فضیلت کے مُتَعَلِّق سرکارِ دو۲عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِرشَاد فرماتے ہیں : جو چاشت کی دو۲ رَکعتیں پابندی سے اَداکرتارہے اس کے گناہ مُعاف کر دئیے جاتے ہیں اگرچِہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔(2)
________________________________
1 - شعب الایمان ۲۳- با ب فی الصیام ، فصل فیمن فطر صائم ، ۳ / ۴۲۰ ، حدیث : ۳۹۵۷
2 - ابن ماجه ، کتاب اقامة الصلاة ...الخ ، ، باب ما جاء فی صلاة الضحی ، ص۲۲۳ ، حدیث : ۱۳۸۲