صَدْرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیمُ الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس کے رَحْمَت و فَضْل اور اس کے اِحْسَان و کَرَم کو یاد کرکے بے قرار دِلوں کو قرار و اطمینان حاصِل ہوتا ہے اگرچہ اس کے عَدْل و عِتاب (غَضَب) کی یاد دِلوں کو خائف کر دیتی ہے۔ جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا : اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ(1) (پ۹ ، الانفال : ۲) حضرت اِبْنِ عبّاس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے اس آیَت کی تفسیر میں فرمایا کہ مسلمان جب اللہ کا نام لے کر قسم کھاتا ہے دوسرے مسلمان اس کا اِعْتِبَار کر لیتے ہیں اور ان کے دِلوں کو اطمینان ہو جاتا ہے۔(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بعدِ فجرمدنی حلقے کے فوائد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!بعدِ فجر مَدَنی حلقے میں شِرْکَت کے چند فوائد یہ ہیں :
1- رِضَائے اِلٰہی ومَحْبُوبِ الٰہی کا حُصُول
مَدَنی حلقے کاسب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں شریک ہونے والے عاشقانِ رسول کو اللہ کریم اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا اور خوشنودی حاصِل ہونے کی قَوِی اُمید ہے کہ یہ اللہ پاک کی دی ہوئی توفیق ہی ہے کہ اس نے انہیں اس وَقْت اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنی پاک کتاب سے کچھ سیکھنے کا مَوْقَع عَطا فرمایا ہے ، اس کے
________________________________
1 - ترجمۂ کنز الایمان : ایمان والے وہی ہیں جب اللہ (کو)یاد کیا جائےان کے دل ڈر جائیں۔
2 - خزائن العرفان ، پ۱۳ ، الرعد ، تحت الآیۃ : ۲۸ ، ص۴۷۴