Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
25 - 46
خوش ہوتی ہیں اور اِیصالِ ثواب کرنے والے مُرید پر خُصوصی نَظَرِ عِنَایَت کی جاتی ہے۔ جس سے مُرید کو دِینی و دُنْیَوی بے شُمار بَرَکتیں حاصِل ہوتی ہیں۔)
چہارم : جب یہ (یعنی شجرہ عالیہ پڑھنے والا) اَوقاتِ سَلامَت (یعنی راحت)میں ان کا (یعنی اپنے سلسلے کے مشائخ کرام رَحِمَھُمُ اللہ کا)نام لیوارہے گا۔ تو وہ اَوقاتِ مُصِیْبَت (یعنی کسی بھی پریشانی اور مُشکِل کے وَقْت) میں اس کے دستگیر ہوں گے (یعنی اسکی مَدَد فرمائیں گے)۔رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں :  تَعَرَّفْ اِلَی اﷲِ فِی الرَّخَاءِ یَعْرِفْكَ فِی الشِّدَّةِ۔(1) تُوخوشحالی میں اللہ تعالیٰ کوپہچان وہ مُصِیْبَت میں تجھ پر نَظَرِ کَرَم فرمائے گا۔ (یعنی جب شجرۂ عالیہ پڑھنے والا خوشحالی میں اپنے سلسلے کے مَشائخِ کِرام رَحِمَھُمُ اللہ کا نام لیوا رہے گا تو وہ اَوقاتِ مُصِیْبَت (یعنی کسی بھی پریشانی اور مُشکِل وَقْت)میں اس کے دستگیر ہوں گے (یعنی اس کی مَدَد فرمائیں گے)۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ)
مزید یہ کہ شجرہ شریف میں دئیے ہوئے اَوراد و وظائف اور مَخْصُوص ہدایات پڑھنے سے مُرید کو اپنا وہ عہد بھی یاد رہے گا ، جو اس نے مرشِدِ کامل کے ساتھ کیا تھا ، نیز اَوراد و وظائف پڑھنے کی بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  برکتیں حاصِل ہوں گی۔(2)
سرکار کی آمد مرحبا
پنجاب(پاکستان)کے مقیم اِسْلَامی بھائی کا بیان ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !میں تقریباً 8سال 



________________________________
1 -     مستدرك ، كتاب معرفة الصحابة ، تعليم النبی ابن عباس ، ۴ / ۶۹۸ ، حدیث : ۶۳۵۷
2 -     شرح شجرۂ قادریہ رضویہ عطاریہ ، ص۲۶ تا ۲۹ بتصرف قلیل