دُوَم : صالحین(یعنی نیک بندوں) کا ذِکْر کہ مُوجِب نُزولِ رَحْمَت (یعنی رَحْمَت کے نازِل ہونے کا سَبَب)ہے۔(یعنی شجرہ شریف پڑھنے سے صالحین کا ذِکْر نصیب ہوتا ہے اور ذِکْرِ صالحین رَحْمَت کے نازِل ہونے کا سَبَب ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ نیک لوگوں کا ذِکْر گناہوں کیلئے کفّارہ ہے۔(1)ایک اور رِوایَت میں ہے کہ نیک لوگوں کے تذکرے کے وَقْت (اللہ تعالیٰ کی)رَحْمَت نازِل ہوتی ہے۔(2)عارِف بِاللّٰہ سَیِّد مِير عبدُ الْوَاحِد بِلگرامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سَبْعِ سَنَابِل میں فرماتے ہیں : مشائخِ کِرام رَحمِہُمُ اللّٰہ کا ذِکْر سچے مریدوں کے اِیمان کو تازہ کرتا ہے اور ان کے واقعات ، مریدین کے اِیمان پر تجلیاں ڈالتے ہیں۔(3)شَیخ عبد الحق مُحَدِّث دِہْلَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اَخْبَارُ الْاَخْیَار کے مُقدّمہ میں فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کے برگزیدہ بندوں کا تَذْکِرہباعِثِ رَحْمَت و باعِثِ قُربِ اِلٰہی ہے۔)(4)
سِوُم : نام بنام اپنے آقا یانِ نِعْمَت (یعنی سلسلے کے مَشائخِ کِرام رَحِمَھُمُ اللہ)کو اِیصالِ ثواب کہ ان کی بارگاہ سے مُوجِبِ نَظَرِ عِنَایَت(یعنی نَظَرِ کَرَم ہونے کا سَبَب) ہے۔ (یعنی نام بنام اپنے سلسلے کے مشائخ کِرام رَحِمَھُمُ اللہ کو اِیصالِ ثواب کا مَوْقَع ملتا ہے اور یہ ان کی بارگاہ سے نَظَرِ کَرَم ہونے کا سَبَب ہے۔چُنَانْچِہ جب مُرید شجرۂ عالیہ پابندی سے پڑھتا ہے اور سلسلے کے بُزرگوں کی اَرواحِ مُقَدَّسہ کو اِیصالِ ثواب بھی کرتا ہے۔ تو اس سے ان بُزرگوں کی اَرواحِ مُقَدَّسہ
________________________________
1 - جامع صغیر ، حرف الذال ، ص۲۶۴ ، حدیث : ۴۳۳۱
2 - المعجم لابن المقری ، الجزء الثانی ، ص۷۵ ، الرقم : ۱۵۳
3 - سبع سنابل ، سنبلہ دوم در بیان پیری و مریدی و حقیقت وماہیت آن ، ص۵۷
4 - اخبار الاخیار ، سلوک طریق الفلاح عند فقد التربیة بالاصطلاح ، ص ۶