Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
23 - 46
 کیونکہ یہ مشائخ کے معمولات میں سے ہے ، بَہُت مُفِید اور بابَرَکَت ہے۔(1)
شجرہ کے  چار۴ حُروف کی نسبت سے” شجرہ عالیہ“ پڑھنے کے 4فوائد
اعلیٰ حضرت ، امامِ اَھْلِسُنّت ، مُجَدّدِ دىن و ملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ جلد26 صفحہ 590 پر لکھتے ہیں : شجرہ حُضُورسَیّدِعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم تک بندے کےاِتِّصال(یعنی سلسلہ کے ملنے)کی سندہے جس طرح حدیث کی اَسنادیں۔ مزید لکھتے ہیں : شجرہ خوانی سے (یعنی شجرہ پڑھنے کے) مُتَعَدِّد فوائد ہیں : 
 (قوسین( ) میں دیئے گئے اَلْفَاظ اِدارے کی طرف سے تسہیل و وَضَاحَت کی کوشش ہے۔) اوّل : رسولُ ﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم تک اپنے اِتِّصال(یعنی سلسلہ کے ملنے) کی سند کا حِفْظ۔ (یعنی شجرہ عالیہ بار بار پڑھنے سے نبی مکرّم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تک اپنے (سلسلۂ طَرِیْقَت کے)اِتّصال(یعنی ملنے) کی سَنَد یاد ہوجاتی ہے ، جو یقیناً سَعَادَت ہے۔کیونکہ جب مُرید کو یہ یاد رہے گا کہ میں نے جس مرشِد کامِل کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے ، اُن کا سلسلہ اِن مشائخِ عُظَّام سے ہوتا ہوا نبیِ کریم رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تک پہنچتا ہے ، تو اس کے دل میں اپنے مَشائخ کی مَحبَّت مَزید بڑھے گی اور صالحین(نیکوں) سے مَحبَّت اُخْرَوِی نعمتوں کے حُصول کا ذریعہ ہے۔حدیثِ پاک میں ہے :  الْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی آدمی اُسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ مَحبَّت کرتا ہے۔(2)



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۶۲۴
2 -     بخاری ، کتاب الادب ، باب علامة حب الله عزوجل … الخ ، ص۱۵۲۹ ، حدیث : ۶۱۶۸