علیٰحدہ علیٰحدہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت پڑھا جاسکتا ہے ، نیز ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔٭فیضانِ سُنّت جِلْد اَوّل مُکَمَّل یا اس کے مُـخْتَلِف اَبواب اگر مُخَیَّر اِسْلَامی بھائی اپنے مرحومین کے اِیصالِ ثواب کے لئے خرید کر مَسَاجِد و مَدَارِس ، دفاتر و کارخانے ، اسکول و کالج کے لئے وَقْف کریں یا دَرْس دینے والوں کو تحفۃً دے دیں تو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ثواب کا انبار لگ جائے گا۔
مجھے درسِ فیضانِ سُنّت کی توفیق ملے دن میں دو مرتبہ یا اِلٰہی(1)
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
3- شجرہ شریف
صُوفیائے کِرام اور مَشائخ عُظَّام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم کا ہمیشہ سے یہ مَعْمُول رہا ہے کہ وہ مَخْصُوص وَقْت میں حلقے بنا کر ذِکْر اَذکار اور شجرۂ مُبارکہ وغیرہ پڑھتے ہیں اور اِخْتِتام پر اپنے اَسلاف (یعنی بزرگوں)کو ایصالِ ثواب کرتے ہیں۔(2)اس پر ہمیشہ خود عَمَل پیرا ہوتے ہیں اور مُریدین و خلفا کو بھی اس پر عَمَل کرنے کی تَلْقِین کرتے ہیں۔ چُنَانْچِہ حضرت مِرزا مظہر جانِ جاناں رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : خَتْمِ خواجگان و خَتْمِ حضرت مُجَدّد (یعنی حضرت سَیِّدُنا مُجَدَّدِ الف ثانی)صاحِب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم صُبْح کے حلقۂ ذِکْر کے بعد پابندی سے کریں
________________________________
1 - وسائِلِ بخشش(مرمّم) ، ص ۱۳۰
2 - جنتی زیور ، ص ۴۷۰ بتصرف