Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
20 - 46
 باب”فیضانِ رمضان“فضائلِ رمضان کے ساتھ ساتھ تراویح ، لَیْلَةُ الْقَدْر ، اِعْتِکَاف ، عِیْدُ الْفِطْر کے فضائل اور نَفْل روزوں کے فضائل ، روزہ داروں کی حِکَایَات اور اِعْتِکَاف کرنے والوں کی 41مدنی بہاروں پر مُشْتَمِل ہے۔
فیضانِ سنت جلد دوم میں کیا کچھ ہے؟
فیضانِ سُنّت جِلْد دُوَم کے تا دَمِ تحریر دو۲ اَبواب شائع ہو چکے ہیں : غیبت کی تباہ کاریاں اور نیکی کی دَعْوَت حِصّہ اوّل۔
٭پہلا باب ’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘اس میں مُتَفَرِّق موضوعات پر مَثَلًا باپ کے بارے میں ، بیٹے کے بارے میں ، ماں کی طرف سے بیٹی کی ، چھوٹے بچے کی ، سُسرالی رشتوں کی ، پڑوسیوں کی ، مریضوں کی ، مرنے والے مسلمان کی ، ڈاکٹر کی ، ڈرائیور ، سُواری اور سُوار کی ، معمار و مزدور کی ، ہوٹل والے کی ، مکان و صاحِبِ مکان کی ، عُلَما کی ، تاجِروں کی ، ملازِمین کی غیبتوں ، کھانےاور بولنے سے مُتَعَلِّق ، کسی کوسُست وغیرہ کہنے کے مُتَعَلِّق ، لباس کے متعلّق ، خاندان کے مُتعلّق ، پریشان حالوں کے مُتعلّق ، مُـخْتَلِف کاریگروں کے مُتعلّق ، کسی کا فون آنے یا نہ آنے کی صورَت میں ، Sms ، Chattingاور Internet کے حوالے سے کی جانے والی غیبتوں کی 1800 سے زائد مثالیں مَذْکُور ہیں۔ نیز اس میں غیبت کی بے شُمار تباہ کاریوں کی تفصیل کے عِلاوہ بعض دیگر مُھْلِکَات(یعنی ہلاک کر دینے والی باتوں) کا بھی مختصراً تَذْکِرہ ہے۔ ٭دُوسرا باب ’’نیکی کی دعوت (حصہ اوّل)‘‘ اگرچہ یہ باب نیکی کی دعوت کی ضَرورت و اَہَمِیَّت ، فضیلت اور تَرْک کرنے کے نقصانات جیسے اَہَم مَوضوعات پر