Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
19 - 46
کرنے کا عہد کریں اور اس عہد کو نِباہ کر 100 شہیدوں کا نہیں بلکہ ہزاروں شہیدوں کا ثواب حاصِل کریں۔(1)
فیضانِ سنت جلد اوّل میں کیا کچھ ہے؟
1548صفحات پر مُشْتَمِل فیضانِ سُنّت جِلْد اوّل شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی لکھی ہوئی عظیم کتاب ہے ، جس کے 4 اَبواب ہیں : فیضانِ بِسْمِ اللہ ، آدابِ طعام ، پیٹ کا قفلِ مدینہ اور فیضانِ رمضان۔
٭پہلا باب ”فیضانِ بِسْمِ اللہ“ بِسْمِ اللہ پڑھنے کے فضائل ، جنّات سے سامان کی حِفَاظَت کا طریقہ ، بُخار کے 5 مَدَنی عِلاج ، دَردِ سر کے 7عِلاج ، خواب بیان کرنے کے دلائل وغیرہ پر مُشْتَمِل ہے۔٭دُوسرا باب’’آدابِ طعام‘‘ کھانے کی سُنّتیں اور آداب کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے کھانے کے طِبّی فوائد ، ٹیک لگا کر کھانے کے طِبّی نقصانات ، جنّات لیموں سے گھبراتے ہیں ، رنگ برنگی 99حکایات ، مَرْحُوم نِگرانِ شُوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُـخْتَصَر حالاتِ زِنْدَگی اور جانشینِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ، شہزادۂ عطار الحاج ابُو اُسَید حضرت مولانا عُبَید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہ ُالْعالی کو اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانِب سے لکھے گئے ایک مَکْتُوب(خط) وغیرہ پر مُشْتَمِل ہے۔٭تیسرا باب”پیٹ کا قفلِ مدینہ“بھوک کے فضائل کے ساتھ ساتھ 52 حِکَایَات پر مُشْتَمِل ہے۔٭چوتھا



________________________________
1 -     فیضان سنت ، تقریظ جلیل ، جلد اول ، ص ۳