Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
18 - 46
 کچھ اور ہی خوبیوں کے ساتھ بن سَنْور کر سامنے آیا ہے ، حوالہ جات سے مُرَصَّع ، تخریجات سے آراستہ اور مزید اِضافات سے سجا ہوا ہے۔ نیز اس کِتاب کی ایک خاص اور اُچھوتی خوبی یہ ہے کہ اس میں جگہ بہ جگہ تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے سنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافلوں کی اِیمان اَفروز مَدَنی بہاریں اپنی خوشبوئیں لُٹا رہی ہیں۔میری مَعْلُومَات کے مُطابِق کثیر الاشاعت ہونے کے اِعْتِبَار سے یہ پہلی اُردو کِتاب ہے جو پاکستان میں چھپی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے کئی مَمَالِک میں پہنچ گئی۔سننے میں آیا ہے کہ دَعْوَتِ اِسْلَامی میں ایسے ایسے دِیوانے بھی ہیں کہ تقریباً 1550(ساڑھے پندرہ سو) صفحات پر مُشْتَمِل کِتاب فیضانِ سنّت (جِلْد اوّل)ان میں سے کسی نے 12 دن میں تو کسی نے فَقَط 7اَیّام میں مُکَمَّل پڑھ لی ، اس بات سے اس کِتابِ مُستَطاب کی خوبیوں اور تحریر دِلپذیر کی چاشنیوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، میری اپیل ہے کہ لوگ اسے خرید کر اپنے گھر کے ہر طاق پر سجائے رکھیں تاکہ جہاں سے جی چاہے اسے حاصِل کر کے پڑھتے رہیں۔ دوستوں کو بطورِ تحفہ خرید کر پیش کریں ، بہن بیٹی کی شادی کے مَوْقَع پر بطورِ جہیز اس کِتاب کو عِنَایَت کریں ، بِالْخُصُوص اَہْلِ ثَرْوَت اس کِتاب کو خرید کر مَسَاجِد ، مَدَارِس اور خانقاہوں میں وَقْف کریں ، تمام مُبَلِّغین و مُبَلِّغاتِ دَعْوَتِ اِسْلَامی اور عوام و خواص بھی اس کا دَرْس گھر گھر ، مَسْجِد مَسْجِد ، دُکان دُکان ، کارخانوں ، بازاروں اور چوکوں پر جاری کریں۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو ہماری تَرْک شُدہ کسی سنّت کو رائج کرے اس کے لئے 100 شہیدوں کا ثواب ہے ، آئیے تَرْک شُدہ سنّتوں پر عَمَل کرنے اور ان کو رائج