فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ کریم کے مَـحْبُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا : صُبْح کے وَقْت کتابُ اللہ کی ایک آیت سیکھنا 100 رَکْعَت نَفْل ادا کرنے سے بہتر ہے اور صُبْح کے وَقْت عِلْم کا کوئی باب سیکھنا خواہ اس پر عَمَل کیا جائے یا نہ کیا جائے ایک ہزار رَکْعَت نَفْل ادا کرنے سے بہتر ہے۔ (1)
2- فیضانِ سنّت کے 4صفحات پڑھنا و سننا
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!فیضانِ سنّت کے ترتیب وار 4 صفحات پڑھنا و سننا بھی بعد فجر مَدَنی حلقے کا ایک اہم جزو ہے ، یاد رکھئے! اس وَقْت (یعنی فَجْر کے بعد)فیضانِ سنّت کے عِلاوہ کسی اور کِتاب کے 4 صفحات پڑھنے کی تنظیمی طور پر اِجازَت نہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! فیضانِ سنّت بيک وَقْت مَسَائِلِ شرعیہ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ تَصَوُّف و حِکْمَت کے لئے بھی مُفِید ہے۔ درجنوں مَوضُوعات پر پیش کردہ آیاتِ قرآنی ، اَحادِیثِ نَبوی و اَقْوَالِ اَکَابِرِین کے ساتھ ساتھ دِلْچَسْپ حِکَایَات نے اس کِتاب کے حُسْن میں مزید اِضافہ کردیا ہے۔ جب سے یہ کِتاب مَنْظَرِ عام پر آئی ہے ، اس نے بتدریج اِشَاعت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، 2006ء سے لے کر تا دمِ تحریر یہ صرف اردو زبان میں 12اِشاعتوں(Editions)میں کم وبیش 268000 (دو۲لاکھ اَڑسٹھ ہزار)کی تعداد میں شائع ہو چکی ہے ، جبکہ اُردو کے عِلاوہ گجراتی ، سندھی ، بنگالی اور انگلش زبانوں میں اس کے تراجم کی اشاعت بھی جاری ہے۔ اس کتاب کے مُتَعَلِّق اپنے خَیالات کا اِظْہَار کرتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت علامہ و مولانا خواجہ مظفر
________________________________
1 - ابن ماجه ، المقدمة ، باب فضل من تعلم القرآن و علمه ، ص۴۸ ، حدیث : ۲۱۹ بتغیر قلیل