Brailvi Books

بدشگونی
97 - 127
اِذْہَبُوۡا بِقَمِیۡصِیۡ الخ  ۱؎   تو حضور انور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کے بال شریف بدرجہ اَولیٰ دافعِ بَلا ہو سکتے ہیں  ۔ چوتھے یہ کہ صحابہ کرام(علیہم الرضوان) حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے بال شریف کی زیارت کرنے جاتے تھے جیسا کہ روایت سے معلوم ہوا۔(مراٰۃ المناجیح،۶/۲۴۸)؎
ہم سیہ کاروں  پہ یا رب تپشِ محشر میں
سایہ افگن ہوں  ترے پیارے کے پیارے گیسو(حدائق بخشش ص ۱۱۹)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دودھ کو بھی نظر لگ سکتی ہے
	حضرتِ سیِّدُنا  اَبُوحُمَیْدرضی اللہ تعالٰی عنہ نَقِیع (ایک مقام کا نام)سے دودھ بھرا برتن سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں  لائے ۔آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اِرشادفرمایا : تم نے اسے ڈھک کیوں  نہیں  لیا اگرچہ اس پر لکڑی کھڑی کر دیتے ۔(بخاری،کتاب الاشربہ،باب شرب اللبن۳/۵۸۶، حدیث:۵۶۰۵)
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱  :پارہ13سورۂ یوسف کی آیت 93میں ہے: اِذْہَبُوۡا بِقَمِیۡصِیۡ ہٰذَا فَاَلْقُوۡہُ عَلٰی وَجْہِ اَبِیۡ یَاۡتِ بَصِیۡرًا ۚترجمہ کنزالایمان:میرا یہ کُرتا لے جاؤ  اسے میرے باپ کے منھ پر ڈالو ان کی آنکھیں کُھل جائیں گی۔