Brailvi Books

بدشگونی
93 - 127
جائیں  کیو نکہ نظر بَدمال،آدمی اور جانور سب کو لگ جاتی ہے اور اس کا اثرعلامات سے ظاہِر ہوجاتا ہے تودیکھنے والا جب کھیتی کی جانب دیکھے گا تو اس کی نگاہ پہلے ہڈیوں پر پڑے گی کیو نکہ وہ کھیت سے بلند ہوتی ہیں اس کے بعد کھیتی پرپڑے گی تو یوں اس کی نظر کا زہر وہیں  ضائع ہوجائے گا اور کھیت کو نقصان نہیں  پہنچے گا ،حدیث پاک میں  ہے کہ ایک صحابیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا  نبی کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں  حاضر ہو کر عرض گزار ہوئیں  کہ ہم کسان لوگ ہیں  اور ہمیں  اپنے کھیتوں  پر نظرِ بَد کا اندیشہ رہتا ہے ،آپ نے کھیتی میں  ہڈیاں رکھنے کا حکم اِرشادفرمایا۔(سنن الکبری للبیہقی، ۶/۲۲۸،حدیث:۱۱۷۵۳)(رد المحتار،۹/۶۰۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نظرِ بَد اونٹ کو دیگ میں  اتار دیتی ہے
	حضرتِ سیِّدُنا جابررضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اِرشادفرمایا:اَلْعَیْنُ تُدْخِلُ الرَّجُلَ الْقَبْرَ وَ تُدْخِلُ الْجَمَلَ الْقِدْرَبے شک نظر مرد کو قبر میں  اور اُونٹ کو دیگ میں  داخل کر دیتی ہے ۔(جمع الجوامع ، ۵/۲۰۴، حدیث:۱۴۵۵۸ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد