آپ کی زندگی بھر کی کَفالت کی ترکیب ہوجائے گی اور اگر آپ یہاں سے جانا چاہتے ہیں تو یہ 30 دینار ہیں انہیں اپنی ضروریات پر خرچ کرلیجئے اور تشریف لے جائیے ہم آپ کی مجبوری سمجھتے ہیں۔اس شخص کا بیان ہے کہ اس سے پہلے میں کبھی 30 دینار کا مالک نہیں ہوا تھا نیز مجھ پر یہ بات بھی ظاہِر ہوگئی کہ بَدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں۔(روح البیان،۱/۳۰۴ملخصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تیروں سے فال نہ نکالو
پارہ 5سورۂ مائدہ کی آیت 90میں اِرشادہوتا ہے :یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾ (پ۷،المائدہ:۹۰)
ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو!شراب اور جوا اور بت اور تیروں سے فال نکالنا یہ سب ناپاکی ہیں ، شیطان کے کاموں سے ہیں ، ان سے بچو تاکہ فلاح پاؤ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پانسے ڈالنا(یعنی تیر پھینک کر فال نکالنا) گناہ کا کام ہے
پارہ 6، سورۂ مائدہ کی آیت 3میں اِرشادہوتا ہے :
وَ اَنۡ تَسْتَقْسِمُوۡا بِالۡاَزْلَامِ ؕ ذٰلِکُمْ فِسْقٌ ؕ(پ۶،المائدۃ:۳)
ترجمہ کنزالایمان :اور پانسے ڈال کر بانٹا کرنا یہ گناہ کا کام ہے ۔