طیبہ کی زینت ان ہی کے دَم سے کعبہ کی رونق ان کے قدم سے !!
کعبہ ہی کیا ہے سارے جہاں میں دُھوم ہے ان کی کون ومکاں میں !
یعنی حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کے دَم قدم سے مدینہ کے باشندے آپس میں شِیروشکر ہوگئے ،حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے دَم سے مدینہ تمام دنیا کا مَلجا وماویٰ بن گیا ،حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی وجہ سے مدینہ کی صدہا تاریخیں لکھی گئیں اور یہ تاریخی مقام ہوگیا ، حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی وجہ سے مدینہ کی تعریف میں ہزارہا قصیدے لکھے گئے ،کسی شہر کو یہ عزت نہ ملی ، حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی وجہ سے مدینہ کی طرف تمام مخلوق کھنچنے لگی ، حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) کے قدم سے مدینہ کو مدینہ منورہ کہا جانے لگا یہ سب بہاریں ان کے دَم قدم کی ہیں ۔(تفسیر نعیمی ،۵/۲۴۳)
کر کے ہجرت یہاں آگئے مصطَفٰے روشنی آج گھر گھر مدینے میں ہے
جانتے ہو مدینہ ہے کیوں دل پسند دونوں عالَم کا دِلبر مدینے میں ہے
نور کی دیکھو برسات ہے چار سُو کیا سماں کیف آور مدینے میں ہے
ہے مدینے کا رُتبہ بڑا خُلد سے کیوں کہ محبوبِ داوَر مدینے میں ہے
سبز گنبد کا عطارؔ منظر تو دیکھ
کس قدر کیف آور مدینے میں ہے ۱؎
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ :مکمل کلام پڑھنے کے لئے ’’وسائل بخشش‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )کا صفحہ نمبر 150ملاحظہ کیجئے ۔