Brailvi Books

بدشگونی
29 - 127
اور تمہیں  اسلام کی دعوت دی گئی ! بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہوضلال و طُغیان میں  اور یہی بڑی نُحوست ہے ۔(سورہ ٔ یسین آیت ۱۳ تا۱۹ مع تفسیر خزائن العرفان ،ص۸۱۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۴) یہودومنافقین نے آمدِ مصطَفٰے سے بَدشگونی لی 
سورۃ النساء آیت 78میں  ہے: وَ اِنۡ تُصِبْہُمْ حَسَنَۃٌ یَّقُوۡلُوۡا ہٰذِہٖ مِنْ عِنۡدِ اللہِ ۚ وَ اِنۡ تُصِبْہُمْ سَیِّئَۃٌ یَّقُوۡلُوۡا ہٰذِہٖ مِنْ عِنۡدِکَ ؕ قُلْ کُلٌّ مِّنْ عِنۡدِ اللہِ ؕ فَمَالِ ہٰۤؤُلَآءِ الْقَوْمِ لَا یَکَادُوۡنَ یَفْقَہُوۡنَ حَدِیۡثًا ﴿۷۸﴾ (پ۵،النساء :۷۸)
ترجمۂ کنزالایمان :اور انہیں  کوئی بھلائی پہنچے تو کہیں  یہ اللہ کی طرف سے ہے اور انہیں  کوئی برائی پہنچے تو کہیں  یہ حضور کی طرف سے آئی تم فرمادو سب اللہ کی طرف سے ہے تو ان لوگوں  کو کیا ہوا کوئی بات سمجھتے معلوم ہی نہیں  ہوتے !
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس آیت کے تحت لکھتے ہیں  :جب حضور سیِّدِ عالَم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم ہجرت فرما کر مدینہ پاک (زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً)میں  رونق اَفروز ہوئے اور یہودِ مدینہ کو دعوتِ اسلام دی تو اکثر یہود نے سَرکشی کرتے ہوئے حضور(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی مخالفت پر کمر باندھ لی اور ان میں  سے بعض لوگ تَقِیَّہ کرکے(یعنی اپنے کُفْر کو چھپاتے ہوئے) کلمہ پڑھ کر مسلمانوں  میں  گھس آئے اور طرح طرح سے مسلمانوں  کو نقصان پہنچانے لگے جس