Brailvi Books

بدشگونی
18 - 127
گرہن کے وَقْت حامِلہ عورت چُھری سے کوئی چیز نہ کاٹے کہ بچہ پیدا ہوگا تو اس کا ہاتھ یا پاؤں  کٹا یا چِراہوا ہوگا ٭نومَولُود (یعنی بہت چھوٹے بچے)کے کپڑے دھو کر نچوڑے نہیں  جاتے کہ اس سے بچے کے جسم میں  درد ہوگا ٭کبھی نمبروں  سے بَدفالی لیتے ہیں  (بالخصوص یورپی ممالک کے رہنے والے)، اسی لئے ان کی بڑی بڑی عمارتوں  میں 13 نمبر والی منزل نہیں  ہوتی(بارھویں  منزل کے بعد والی منزل کو چودھویں  منزل قرار دے لیتے ہیں )، اسی طرح ان کے اسپتالوں  میں  13 نمبر والابستر یا کمرہ بھی نہیں  پایا جاتا کیونکہ وہ اس نمبر کو منحوس سمجھتے ہیں  ٭رات کے وَقْت کنگھی چوٹی کرنے یاناخن کاٹنے سے نُحوست آتی ہے ٭گھرکی چھت یا دیوار پر اُلّو بیٹھنے سے نُحوست آتی ہے (جبکہ مغربی ممالک میں  اُلو کو بابَرَکت سمجھا جاتا ہے)٭ مغرب کی اذان کے وَقْت تمام لائٹیں  روشن کردینی چاہئیں  ورنہ بلائیں  اُترتی ہیں  ۔ مذکورہ بالا بَدشگونیوں  کے علاوہ بھی مختلف معاشروں ، قوموں ، برادریوں  میں  مختلف بَدشگونیاں  پائی جاتی ہیں  ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بَدشگونی کے نقصانات
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَدشگونی انسان کے لئے دینی و دُنیوی دونوں  اعتبار سے بہت زیادہ خطرناک ہے ۔یہ انسان کو وسوسوں  کی دَلدل میں  اُتار دیتی ہے چنانچہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز سے ڈرنے لگتا ہے یہاں  تک کہ وہ اپنی پَرچھائی (یعنی سائے)سے بھی خوف کھاتا ہے۔ وہ اس وَہم میں  مبتلا ہوجاتا ہے کہ دنیا کی ساری