Brailvi Books

بدشگونی
126 - 127
’’یاخدا کرم‘‘!کے آٹھ حُرُوف کی نسبت سے وَسوَسوں  کے 8علاج
(۱)  اللہ عَزَّّوَجَلَّ کی طرف رُجوع کیجئے۔( یعنی اللہ  عَزَّّوَجَلَّ کی شیطان سے نجات کے لیے اِمداد طلب کیجئے اور ذِکرُاللہ  شروع کر دیجئے) 
(۲) اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھئے۔
(۳) لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّا بِاللہِ پڑھئے۔
(۴) سُوْرَۃُ النَّاسکی تلاوت کیجئے۔
(۵) اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖکہئے۔
(۶) ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾ (پ۲۷الحدید۳) کہئے،ان سے فوراًوسوسہ دَفع ہو جاتا ہے۔
(۷) سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ،{اِنۡ یَّشَاۡ یُذْہِبْکُمْ وَیَاۡتِ بِخَلْقٍ جَدِیۡدٍ ﴿ۙ۱۹﴾ وَّ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیۡزٍ ﴿۲۰﴾}(پ۱۳ ابراہیم  آیت۱۹،۲۰)کی کثرت اسے یعنی وَسوسے کو جڑ سے قَطْع کر(یعنی کاٹ) دیتی ہے۔(مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ،۱/۷۷۰) (اِس دعا کے حصۂ آیت کو آپ کی معلومات کیلئے مُنَقَّش ہلالین اور رسمُ الخط کی تبدیلی کے ذَرِیعے واضِح کیا ہے)
(۸) مُفَسِّرِ شَہِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمفتی احمد یارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’صُوفیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں  کہ جو کوئی صبح شام اِکّیس اِکّیس بار