Brailvi Books

بدشگونی
100 - 127
اللہ عَزَّوَجَلَّمجھے بھی ان میں  سے کردے ۔آپصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشادفرمایا:عکاشہ تم پر سبقت لے گئے۔
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الرقاء والتمائم،۷/۶۲۸، حدیث:۶۰۵۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بَدشگونی سے کیونکر بچا جائے؟
	بَدشگونی ایک ہلاکت خیز باطنی بیماری ہے اس لئے اس کا علاج بہت ضَروری ہے ،اگر آپ سے کبھی بَدشگونی پر عمل کا گناہ سرزدہوا ہو تو سب سے پہلے اس سے توبہ کیجئے ،اس کے بعد درج ذیل نسخوں  پر عمل کیجئے اس بیماری پر قابو پانا بے حد آسان ہوجائے گا ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ 
(۱)  اسلامی عقائد کی معلومات حاصل کیجئے
	عِلْم سے وحشت دُورہوتی ہے ،اسلامی عقائد کی ضَروری معلومات رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔اگر تقدیر پر ان معنوں  پر ایمان رکھا جائے کہ ہر بھلائی، بُرائی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے علمِ اَزلی کے موافق مقدّر فرما دی ہے، جیسا ہونے والا تھا اورجو جیسا کرنے والا تھا، اپنے عِلْم سے جانا اور وہی لکھ لیا  ۱؎۔ (بہارشریعت،۱/۱۱) تو بَدشگونی دل میں  جگہ ہی نہیں  بناسکے گی کیونکہ جب بھی انسان کو کوئی نقصان پہنچے گا تو وہ یہ ذہن بنالے