اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
دُرُود شریف کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کے تحریری گلدستے ’’باحیا نوجوان‘‘ میں منقول ہے کہ سرکارِ مدینۂ منوّرہ ، سردارِ مکّۂ مُکَرَّمَہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دِلنشین ہے: ’’جو شخص صبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قِیامت میری شَفَاعت اُسے پہنچ کر رہے گی۔‘‘ (الترغیب و الترھیب،۱/۲۶۱، حدیث:۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
ضیاء کوٹ (سیالکوٹ، پنجاب) کے علاقے نیکا پورہ کے اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے: انتہائی شرمندگی کے ساتھ میں یہ تحریر کر رہاہوں کہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں مختلف گناہوں کے مرض میں مبتلا تھا۔ دنیائے ناپائیدار کی محبت میں ایسا گرفتار تھا کہ نماز روزے کی ادائیگی کا کوئی خیال ہی نہیں تھا۔ ماں