کوشش کرنی ہے‘‘ کے عظیم مشن کی تکمیل میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دین و دنیا کی بھلائیوں کو اکٹھا کرنے میں مصروفِ عمل ہوجاتے ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جامعات کی اہمیت کے پیشِ نظر ارشاد فرماتے ہیں : ’’میری خواہش ہے کہ ہر گلی ہرکوچے میں جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔‘‘ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تمام تر شعبہ جات و مدَنی کام دعوتِ اسلامی کے مدَنی عُلماء کی زیرِ نگرانی ہوں۔ ان جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ میں آنے کے سبب جن لوگوں کی زندگیوں میں مدَنی انقلاب برپا ہوئے یا وہ زیورِ علم سے آراستہ ہوگئے یا ان کی گناہوں کی عادات دور ہوئیں ، اُن اسلامی بھائیوں نے اپنی مدَنی بہاریں اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے شعبہ امیرِ اہلسنّت کو ارسال فرمائی ہیں۔ ترغیب کے لئے چند مدَنی بہاریں نوک پلک سنوارنے کے بعد پیشِ خدمت ہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۴جُمادَی الاُولٰی ۱۴۳۵ ھ بمطابق 16مارچ 2014 ء