Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
4 - 32
اسلام سے حقیقی محبت کے نتیجے میں معارضِ وجود میں آنے والی تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خاص فضل و کرم اور حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خاص نظرِ عنایت سے دن بدن ترقیوں کے زینے طے کرتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں اپنا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ94 سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروفِ عمل ہے۔ ان مُتَعَدَّد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ  کی مجلس کا قیام بھی ہے جس کے تحت نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ بیرونِ پاکستان بھی فروغِ علمِ دین کے لیے جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں سے بے شمار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں قراٰن وحدیث، فقہ و تفسیر اور دیگر علوم و فنون سے اپنے باطن کو منوّر کرتے اور سنّتوں کی راہ اپناتے ہوئے ایک مُصْلِحِ اُمّت کی حیثیت سے اسلام کی تعلیمات  عام کرنے کے لئے کوشاں ہو جاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف گناہوں بھری زندگیوں میں مدَنی انقلاب برپا ہوتا بلکہ تِشنگانِ علم کی پیاس بجھنے کا سامان بھی ہوتا ہے۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں مدَنی عُلَماء جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ سے فارغ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مبارک ہاتھوں سے اپنے سر پر دستار ِ فضیلت سجواتے ہیں اور پھر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدَنی مقصد کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی