نظامی (عالم کورس) دعوتِ اسلامی کے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں ہی کروں گا۔ لہٰذا حفظِ قراٰن کی سندِ فراغت لینے کے بعد میں نے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخلہ لے لیا اور حصولِ علمِ دین میں مشغول ہو گیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری سوچ سے کئی گنا اچھا اور پاکیزہ ثابت ہوا جہاں مجھے اپنا مقصودِ اصلی حاصل ہوا، جہاں میری فکری صلاحیتیں اُجاگر ہوئیں اور قراٰن و حدیث کے احکام سمجھنے کی سوجھ بوجھ پیدا ہونے لگی۔ اس سے قبل میری عاداتِ بد جن میں کرکٹ کا بے حد شوقین ہونا سرِ فہرست تھا۔ اس کے علاوہ شرارتیں کرنا، جھوٹ بولنا، غیبت کرنا، بد نگاہی کرنا میرے روز کے معمولات کا حصہ تھا۔ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں ان کی تباہ کاریوں کا علم ہوا اور ان گناہوں سے بچنے کا مدَنی ذہن نصیب ہوا بلکہ اب اگر کوئی گناہ سرزد ہوجاتا ہے تو ندامت و شرمندگی کا احساس بیدار ہو جاتا ہے اور فوراً توبہ کی طرف ذہن مائل ہو جاتا ہے نیز کھانے، پینے، چلنے، پھرنے، اٹھنے، بیٹھنے الغرض زندگی کے ہر گوشے میں حضورِ اکرم، شفیعِ مُعَظَّم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسلَّم کی عظیم سنّتیں ایسی موجزن ہوئی ہیں جنہوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تحصیلِ علمِ دین کا سلسلہ جاری ہے اور 12 ماہ کے مدَنی قافلے میں سفر کے ساتھ ساتھ ذیلی حلقہ نگران کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کر رہا ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد