Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
28 - 32
حاصل کرنے لگامجھے کسی ایسے ادارے کی تلاش تھی جہاں حصولِ علم دین کے ساتھ ساتھ تربیّت کا بھی مؤثر نظام ہو۔ گناہوں اور فضول کاموں سے بچنے کا ذہن دیا جاتا ہو، نیک بننے اور دوسروں کو راہِ راست پر لانے کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہو۔ میرے شب و روز اسی تجَسُّس میں گزر رہے تھے کہ اسی دوران میرے دل میں علمِ دین کا شوق پیدا فرمانے والے رب عَزَّوَجَلَّ نے میری یوں رہنمائی فرمائی کہ   ایک دن جب میں اپنے مدرسے میں نمازِ عشا ادا کر رہا تھا تو اسی دوران دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدَنی ماحول میرے تصور کو مہکا گیا اور علمِ دین کے لیے میری سوچ مدَنی ماحول کی جانب مَبذُول کر گیا۔ بعدِ نماز جب میں نے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدَنی ماحول کا جائزہ لیا تو دعوتِ اسلامی کی دینِ متین کی خدمات ایک ایک کرکے میری آنکھوں کے سامنے آنے لگیں۔ سنّت کے مطابق ہر وقت سر پر عمامہ شریف، بدن پر سفید لباس ، ہر ایک کو نیکی کی دعوت دینا، علمِ دین پر خصوصی توجّہ دینا، دین کی نشرو اشاعت کے لیے سنّتوں بھرے اجتماعات کا اِنعِقاد نیز راہِ خدا کے مدنی قافلوں میں سفر کے ذریعے دور دراز جاکر خدمتِ دین کرنا واقعی لائقِ تحسین ہے۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے ایک دوست سے بھی دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں عالم کورس کرنے کا خیال ظاہر کیا تو انھوں نے بھی میرے ارادے کو سراہا اور اُسے مزید تقویّت بخشی۔ بس میں نے اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ اب درسِ