Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
23 - 32
(۲)سورۃُ ا لنّاس سات بار (اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر سر پر دم کیجئے ، اور پوچھئے، اگرابھی دَرْد باقی ہو تو دوسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے ۔ اگر اب بھی دَرْد ہو تو تیسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے۔پورے سر کا دَرْد ہو یا آدھے سرکا کیسا ہی شدید دَرْد ہو تین بار میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جاتا رہے گا۔ 
(۳)پورے سر کا دَرْد ہو یا شَقِیقہ(یعنی آدھے سر کا دَرد)بعد نمازِ عَصْرْسورۃُ التَّکاثُر ایک بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ َّ دَرْد میں اِفاقہ ہوگا۔ 
(فیضانِ سنّت، باب فیضانِ بسم اللہ،۱/ ۷۱) 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!			صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}نفرت محبت میں بدل گئی
	خوشاب (پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریر کردہ بیان کا خلاصہ ہے کہ F.A فرسٹ ائیر تک دنیوی تعلیم حاصل کرلینے کے بعد میرا دل مزید پڑھنے سے اُکتا گیا تھا لہٰذا گھر والوں سے تعلیم جاری رکھنے کی معذرت کرلی فارغ اوقات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ہم خیال دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنا، سارا دن کرکٹ کے میدانوں کو آباد کیے رکھنا میرا معمول بن چکا تھا۔ نہ نماز کی فکر تھی نہ ہی دیگر نیک امور بجالانے کا کوئی ذہن۔ مدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی مجھے اور میرے آوارہ دوستوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے