Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
22 - 32
 بھائیوں ا ور اسلامی بہنوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کی مدَنی بہاریں تو وَقْتاً فَوَقْتاً سننے اور دیکھنے کو ملتی ہی رہتی ہیں مگر اس مدَنی بہار کے بھی کیا کہنے! علمِ دین کے حصول کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدَنی کاموں میں حصہ لینے کی برکت سے ان کا دو سال پرانا دردِ سر ختم ہو گیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا بڑا کرم ہے اور نبی ٔ اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نظرِ عنایت ہے۔ لہٰذا دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو، خصوصاً جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ میں علمِ دین حاصل کرنے والے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے مدَنی کاموں میں بھر پور حصہ لینا چاہیے اور اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشنودی کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے تاکہ دونوں جہاں میں کامیابی مقدر بن جائے۔ 
دردِ سر کے تین علاج
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی مایہ ناز تالیف فیضانِ سنّت (جلد اوّل) میں دردِ سر کے سات علاج تحریر فرمائے ہیں ان میں سے تین ملاحظہ فرمائیے: (۱) لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْہَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ (ترجَمَہ کنزالایمان:نہ انہیں دردِسر ہو نہ ہوش میں فَرق آئے۔)(پ ۲۷، الواقِعہ:۱۹) یہ آیتِ کریمہ تین بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دردِ سر والے پر دم کر دیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائِدہ ہو جائیگا۔(ترجَمہ پڑھنے کی ضَرورت نہیں )