Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
21 - 32
مجھے  بھی سردارآباد (فیصل آباد) کے صدر بازار کی جامع مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت کی ذمہ داری دی گئی۔ مجھے تو پہلے سے ہی مدَنی کاموں کی دُھن تھی لہٰذا میں نے اس ذمہ داری کو بَصَد خوشی قبول کیا اور اگلے ہی روز سے وہاں درس دینا بھی شروع کر دیا۔ مزید جمعرات کو انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو قافلے کی صورت میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں لے کر آنے لگا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا پانے کی نیّت سے مدَنی کام کرنے کی برَکات دیکھئے میرا وہ دردِ سر جو جُزْوِ لاَ یُنْفَکْ کی صورت اختیار کر چکا تھا اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سِرے سے ختم ہو گیا۔ مدَنی کاموں کی یہ مدَنی بہار دیکھ کر میں مدَنی کاموں میں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا اور یوں مجھے اپنی پریشانی سے چھٹکارا نصیب ہو گیا۔ تادمِ تحریر   اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں علمِ دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ عصر تا مغرب بارھویں شریف کی نسبت سے 12 درس دینے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ نیز ہمارے حلقے کی مسجد میں پہلے نمازیوں کی دو صفیں ہوا کرتی تھیں مگر اب مدنی کام کی برکت سے اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نمازیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور تقریباً 7 صفیں ہو چکی ہیں نیز تقریباً 40 نمازیوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں لانے کی ترکیب ہے۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جَامِعَاتُ المَدِینہ سے بے شمار اسلامی