Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
19 - 32
 داخلہ لینے کا مدَنی ذہن دیا۔ ان کی اس خیر خواہی پر میرے دل میں علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار ہو گیا بالآخر یہی شوق و جذبہ مجھے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی پُر کیف فضاؤں میں لے گیا۔ یہ ایک مُسلَّمہ حقیقت ہے کہ اچھی صحبت اچھا اور بُری صحبت بُرا اثر رکھتی ہے چنانچہ جب مجھے مدَنی ماحول میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کی نعمت سے مالامال اساتذہ اور سنّتوں کے آئینہ دار طلبہ کی صحبت مُیَسَّر آئی تو رفتہ رفتہ میرے ظاہرو باطن پر چڑھی گناہوں کی سیاہی دھلنے لگی اور مجھے نیکیوں سے اُلفت ہونے لگی۔ فرائض و واجبات کی پابندی نصیب ہوئی اور فحش کاموں سے چھٹکارا مل گیا۔ حصولِ علمِ دین کی بدولت جہاں دیگر بے شمار برکتیں نصیب ہوئیں وہیں مجھے اپنی سابقہ زندگی پر ندامت و شرمندگی کا احساس بھی ہوا۔ چنانچہ میں نے  نہ صرف اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی بلکہ آیندہ سنّت کے مطابق زندگی گزارنے کا تہیّہ بھی کر لیا۔ اپنے ارادے پر ثابت قدم رہنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہوگیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  12 ماہ کے مدَنی قافلے کا مسافر ہوں اور 4 سالوں میں جو علمِ دین حاصل کیا ہے اسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!			صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد