Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
18 - 32
 مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب اور چندے کے بارے میں سوال جواب پڑھ یا سُن لی ہیں ؟‘‘ آپ بھی نیّت فرما لیجئے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس مدنی انعام پر جلد از جلد عمل کر لوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!			صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5} سنتوں کا داعی کیسے بنا؟
	جَامِعَۃُالْمَدِیْنَہ مصطفٰے آباد (رائے ونڈ، مرکزالاولیاء لاہور) کے درجہ رابعہ (عالم کورس کے چوتھے سال) میں زیرِ تعلیم ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ  میں داخلہ لینے سے پہلے میں کئی معاشرتی برائیوں میں گھرا ہوا تھا۔ بُرے لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا، اُن کے ساتھ گناہوں بھرے کاموں میں حصہ لینا، رات گئے تک گھر سے باہر رہنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا ، گانے باجے سننا، عورتوں کا پیچھا کرنا میرے معمول میں شامل تھا۔ نماز جیسی ضروری عبادت میں کوتاہی برتنا میرے لیے کوئی بڑی بات نہ تھی، الغرض میرا شمار علاقے کے اوباش لڑکوں میں ہوتا تھا۔ خوش قسمتی سے ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہو گئی ، سلام و مصافحہ کے بعد انھوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے عِلم و عُلما کے فضائل بتائے اور مجھے عالم کورس(درسِ نظامی) کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبے جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں