Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
16 - 32
 ماحول میں میری دینی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مگر ابھی تک میں مکمل طور پر شیطان کے شکنجے سے نہیں نکلا تھا، وَساوِس نے ابھی تک دِل میں ڈیرے جما رکھے تھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے سدِّ باب کی بھی تدبیر فرمائی چنانچہ مجھے اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی تصنیف کردہ کتاب ’’تمہیدِ ایمان‘‘ کے مطالعے کی سعادت نصیب ہو گئی۔ جس نے نہ صرف میرے وَساوِس کی جڑ کاٹ دی بلکہ میری آنکھیں بھی کھول دیں ، بد مذہبوں  کی بدمذہبیّت کھل کر میرے سامنے آگئی اور یوں میرے دل و دماغ پر چڑھا باطل خُمار بھی رفع دفع ہو گیا۔ میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے ان گمراہوں سے چھٹکارا عطا فرمایا اور اہلِ حق کا ساتھ نصیب فرمایا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی کتابِ لاجواب سے جہاں میرے وَساوِس کی کاٹ ہو گئی وہیں مجھے اپنے ’’ایمان کی حفاظت‘‘ کا زبردست مدَنی ذہن بھی نصیب ہو گیا،میں دل و جان سے علمِ دین کے حصول میں مشغول ہوگیا۔ تادمِ تحریرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے مُتَّصِل جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں تَخَصُّص فِی اللُّغَۃ کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی بھی مسلمان کے لئے اس کا حقیقی سرمایہ اس کا ایمان ہے جس کی حفاظت دنیوی مال و مَتَاع سے بھی بڑھ کر ہونی چاہیے