Brailvi Books

بَداَطوار شخص عالِم کیسے بنا؟
15 - 32
 والوں کے بے حد اِصرار پر بادِلِ ناخواستہ مجھے داخلہ لینا ہی پڑا اور اس طرح میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی پر بہار فضاؤں میں جا پہنچا۔اب میں ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتا کہ جلد ہی کسی بات کا بہانہ بنا کر یہاں سے راہِ فرار اِختیار کروں مگر معلوم نہ تھا کہ میری اصلاح کا وقت اب قریب آچکا ہے اور میرے ذہن کی بدعقیدگی، اب خوش عقیدگی میں ڈھلنے والی ہے، چنانچہ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں جب عاشقانِ رسول اور محبانِ صحابہ و اہلِ بیت کی صحبت مُیسَّر آئی تو ان کی مِلَنْساری اور خوش اخلاقی نے میرا دِل نرم کر دیا اور اس طرح مجھے ان کے قریب آنے کا موقع ملا۔ بزرگانِ دین کی سیرت کی وہ باتیں جنہیں میں نے کتابوں میں پڑھا تھا یہاں اس کی پیروی کا عمَلی مظاہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اس بات نے مجھے بہت متأثِر کیا حالانکہ اس سے قبل میں گناہوں کا عادی تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، معاشرتی برائیوں میں مبتلا رہنا میرا مشغلہ تھا۔ مدَنی ماحول سے وابستہ طلبہ اور اساتذۂ کرام سے ملنے والے فکرِ آخرت پر مبنی مدَنی پھولوں کی بدولت گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا مدَنی ذہن ملا۔ مدَنی ماحول کی خصوصیات دیکھنے کے بعد میں اسی ماحول کا ہو کر رہ گیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے دل کی گرہیں آہستہ آہستہ کھلنے لگیں اور مجھے حق و باطل کا فرق سمجھ آنے لگا، مجھے مدَنی ماحول سے اُلفت ہونے لگی اور راہِ فرار کا خیال میرے دل سے اَزخود فرار ہو گیا اور یوں اس پاکیزہ مدَنی