(ملتان شریف) کے صحرائے مدینہ میں قائم جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں داخل کروا دیا جہاں میرے علمِ دین کے حصول کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ میں جب دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدَنی ماحول میسّر آیا اور سنّتوں کے پیکر اساتذۂ کرام اور نیکی کی دعوت عام کرتے اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوئی تو میرے کردار میں خود بخود تبدیلی آنا شروع ہو گئی۔ نیکیاں کرنے کا شوق بیدار ہو گیا اور گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا بھی ذہن بننے لگا، پنج وقتہ نمازوں کی پابندی بھی نصیب ہو گئی اور یوں ظاہری اعمال کے ساتھ ساتھ باطنی پاکیزگی بھی میرا مقدّر بنتی چلی گئی۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کے درجہ سادسہ (عالم کورس کے چھٹے سال) میں زیرِ تعلیم ہوں اور تعویذاتِ عطاریہ کا کورس بھی کر چکا ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}بد کردار، با کردار بن گیا
ضلع پاکپتن شریف( پنجاب، پاکستان) کے علاقے نئی آبادی خیر آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مدَنی ماحول میں آنے سے قبل مجھے قرآنِ مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی مگر افسوس عملی لحاظ سے میری حالت ابتر تھی۔ داڑھی شریف کٹوانا، فیشن کے طور پر ننگے سر گھومنا، کثرت سے فلمیں ڈرامے دیکھنا، والدین سے بَدسُلُوکی کرنا، کھیل کود میں اپنا قیمتی