نادان اور بدکاریوں کے شکار تقویٰ و پرہیز گاری کا پیکر بن گئے، بیماروں پریشان حالوں کے دکھوں کا مُداوا (علاج) ہو گیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی برکت سے جہاں گنہگاروں کو توبہ نصیب ہوئی وہیں اسلام کی سچی تعلیمات اور دعوتِ اسلامی والوں کے سنّتوں پر عمل کے جذبے کو دیکھ کر کئی کفار نے اسلام کے چراغ کے ذریعے کفر و شرک کی اندھیریوں سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے کفار کے قبولِ اسلام کے بے شمار واقعات موصول ہوتے رہتے ہیں ، مجلس اَ لْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ مکتبۃالمدینہ کے تعاون سے ان ایمان افروز واقعات میں سے چند مدنی بہاروں پر مشتمل رسالہ بنام ’’باکردار عطاری‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ ان بہاروں کا خود بھی مطالعہ کیجئے اور مدنی ماحول کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلایئے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین
مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ(دعوتِ اسلامی) شعبہ امیرِاہلسنّت
جُمَادَی الاُخْریٰ ۱۴۳۵ھ بمطابق اپریل 2014 ء