Brailvi Books

باکردار عطاری
29 - 32
 المدنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی سے ملاقات و دست بوسی کا شرف حاصل ہوا اور ان کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بھی داخل ہو گیا۔ مدنی قافلے سے واپسی پر جب گھر پہنچا تو اسلام قبول کر لینے کی پاداش میں گھر والوں اور دیگر رشتہ داروں نے خوب پھبتیاں کسیں ، جلی کٹی باتوں اور مارپٹائی سے میرا استقبال کیا گیا۔ جب انہیں کسی طرح بھی اپنی دال گلتی نظر نہ آئی تو مجھے طرح طرح کے لالچ دیئے جنہیں میں نے ٹھکرا دیا۔ اب انہوں نے رشتے ناتے توڑنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں لیکن مرشدکریم  کے صدقے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے ان تمام آزمائشوں میں ثابت قدمی عطا فرمائی۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30 روزہ اجتماعی اعتکاف کی بہاریں لوٹ رہا ہوں۔ 
آئیے عاشِقیں ، مل کے تبلیغِ دیں 			کافِروں کو کریں ، قافِلے میں چلو
کافر آجائیں گے،راہِ حق پائیں گے			اِن شآءَ اللہ چلیں ، قافِلے میں چلو
کُفر کا سر جھکے، دیں کا ڈنکا بجے
اِن شآءَ اللہ چلیں ، قافِلے میں چلو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد