Brailvi Books

باکردار عطاری
27 - 32
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی بڑے سعادت مند ہیں وہ اسلامی بھائی کہ جن کی کوشِشوں سے کوئی غیر مسلم کُفر کے اندھیرے سے ایمان کی روشنی کی طرف نکل آئے یا کوئی مسلمان گناہوں سے تائب ہو کر سنّتوں بھری زندگی گزارنے پر کمر بَستہ ہو جائے۔ لہٰذ اہمیں بھی مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کرنی چاہئے۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8} اذان کے شیریں کلمات
	۱۴۲۹ھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30 روزہ اجتماعی اعتکاف کے دوران ایک اسلامی بھائی نے اپنی زندگی میں برپا ہونے والے عظیم مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ ان الفاظ میں کیا: دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ ماحول میسر آنے سے قبل میں غیرمسلم تھا۔ میرے حلقۂ احباب میں کچھ مسلمان دوست بھی تھے جو گاہے گاہے مجھے اسلام کی دعوت دیتے رہتے مگر میں سنی ان سنی کر دیا کرتا تھا۔ میری خوش بختی مجھے باب المدینہ (کراچی) کھینچ لائی جو میری ہدایت کا سبب بن گئی ، ہوا کچھ یوں کہ