Brailvi Books

باکردار عطاری
26 - 32
 گھر تشریف لے گئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کے گھر والوں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کی، جس کے نتیجے میں اس کے گھر کے مزید 9 افراد بھی حلقہ بگوشِ اسلام ہو گئے۔ جب امیرِ قافلہ نے اس نو مسلم اسلامی بھائی سے پوچھا کہ آپ دینِ اسلام کے متعلق اتنا نرم گوشہ رکھتے تھے اور آپ کے دل میں اسلام کی محبت بھی تھی تو اب تک آپ مسلمان کیوں نہیں ہوئے تھے؟ اس پر اس نومسلم اسلامی بھائی نے جواب دیا: میں نے اسلام کے متعلق جو کتابوں میں پڑھا تھا وہ بظاہر نظر نہیں آتا تھا۔ جب آپ کا مدنی قافلے آیا تو مجھے کتابوں والے اسلام کی چلتی پھرتی صورت آپ میں نظر آئی ، میں نے تین دن مسلسل آپ کے معاملات کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا تو میرے دل سے یہی صدا سنائی دی کہ ہو نہ ہو یہی اسلام کے سچے پیروکار اور عاشقانِ نبیٔ مختار ہیں۔ دل نے اسلام کی حقانیت کی گواہی دی اور میں مسلمان ہو گیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وہ نومسلم اسلامی بھائی ایک مسجد میں مؤذّن ہیں اور پانچوں وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اورحَیَّ عَلَی الْفَلاحِ کا مژدۂ جانفزا سنا کر دوسرے مسلمانوں کو بھی دوجہاں کی سرفرازی کی طرف بلاتے ہیں۔ اُن کے مدنی مُنّے مدرسۃ المدینہ میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد