وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ سنّتوں کی تربیت کے لئے باب الاسلام(سندھ) حیدر آباد سے ٹنڈو آدم پہنچا۔ تینوں دن عاشقانِ رسول نے مدنی مرکز کے عطا کردہ جدول کے مطابق علاقے میں خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔ قافلے کے آخری روز ایک غیر مسلم شخص مسجد کے باہر آیا اور امیرِقافلہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے لگا۔ امیرِقافلہ مسجد میں تشریف فرما تھے، باہر تشریف لائے اور اس اجنبی شخص سے مسکرا کر پُرجوش انداز میں ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے بعد وہ شخص کچھ اس طرح گویا ہوا: اسلام نہایت پاکیزہ مذہب ہے، امن و سلامتی اور مساوات کا درس دیتا ہے مگر میں مسلمان نہیں ہوں۔ امیر قافلہ نے جب اس غیر مسلم کو اسلام کی طرف راغب دیکھا تو انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت پیش کی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیر قافلہ کی پُر خلوص انفرادی کوشش رنگ لائی اور کچھ ہی دیر میں وہ شخص مسلمان ہونے کے لئے تیار ہو گیا۔ امیرِ قافلہ نے اسے کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھا کر مسلمان کر دیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ نو مسلم اسلامی بھائی مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول سے کہنے لگے: میرے گھر والوں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کریں امید ہے کہ آپ کی انفرادی کوشش سے وہ بھی اسلام قبول کر لیں۔ چنانچہ اس نومسلم اسلامی بھائی کے قلبی جذبات دیکھ کر امیرِ قافلہ اور دیگر اسلامی بھائی اس نو مسلم اسلامی بھائی کے