Brailvi Books

باکردار عطاری
24 - 32
 مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی بدولت مجھے بھی بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ اجتماع میں لاکھوں لاکھ عمامے اور داڑھی والے اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر دل میں اسلام کی عظمت اور دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی۔ ذکر و دعا اور تصورِ مدینہ نے مجھے ایک پُرکیف روحانیت سے سرشار کر دیا۔ اجتماع کے اختتام پرایک ذمہ دار اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی بدولت راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 12 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی جہاں دیگر بے شمار برکتیں نصیب ہوئیں وہیں دینِ اسلام کے بہت سارے بنیادی مسائل سیکھنے کا بھی موقع ہاتھ آیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوں اور سنّتوں بھری زندگی گزار رہا ہوں۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{7} نومسلم، مؤذن کیسے بنا؟
	حیدرآباد (باب الاسلام، سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ تبلیغِ قراٰن