مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّتوں کو غور سے سننے کے انداز نے مدنی قافلے والوں کو طویل گفتگو پر مجبور کر دیا۔انفرادی کوشش کا یہ سلسلہ کم و بیش تین گھنٹے تک جاری رہا، جس نے اس نوجوان پر اسلام کی حقانیت آفتابِ نیم روز (دوپہر کے سورج) کی طرح ظاہر کر دی۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور وہ نوجوان مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کے کردار اور میٹھی گفتار سے متأثر ہو کر اسلام کی حقانیت کا قائل اور قبولِ اسلام کی طرف مائل ہو گیا۔ اسلامی بھائیوں نے اُسے ہاتھوں ہاتھ کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھا کر حلقہ بگوشِ اسلام کر لیا۔ اس نومسلم کا اسلامی نام ’’احمد رضا‘‘ رکھا گیا۔ شرکائے مدنی قافلہ نے اس نومسلم اسلامی بھائی کو قبولِ اسلام پر مبارک باد دی ، مختلف تحائف نیز کتب و رسائل دیے اور دعائے اِستقامت سے نوازا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6} نور ایمان نے ظاہر و باطن چمکا دیا
صوبہ بلوچستان کے علاقے بیلہ کے رہائش پذیر ایک نو مسلم اسلامی بھائی کی داستان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: دینِ اسلام کی پُرنور فضاؤں میں آنے سے قبل میری زندگی کے’’ انمول