عام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اللہعَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5} نوجوان کا قبولِ اسلام
ایک اسلامی بھائی کا تحریرکردہ مکتوب ضروری ترمیم و اضافہ کے ساتھ پیشِ خدمت ہے چنانچہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے ۱۵ رَمَضَانُ الْمُبَارَک ۱۴۲۸ھ بمطابق 27 ستمبر 2007ء باب المدینہ (کراچی) سے ہند (بھارت) روانہ ہوا۔ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول ہند کے مختلف شہروں (جے پور، دہلی، بمبئی، حیدرآباد دکن وغیرہ) میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا نے کے بعد واپس مرکز الاولیا (لاہور، پاکستان) کی جانب محوِسفر تھے کہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کی اٹاری بارڈر پرایک غیرمسلم نوجوان (جو کہ گریجویٹ تھا) سے ملاقات ہو گئی۔ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول نے جب اسے اپنی جانب متوجہ پایا تو پُرتپاک انداز میں ملاقات کی اور احسن انداز میں اسلام کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی زندگی کے روشن پہلوؤں سے روشناس کیا۔ اس غیر مسلم نوجوان کی گفتگو سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے وہ اسلامی تعلیمات سے متأثر ہے۔ اس نوجوان کی لگن اور میٹھے